اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ درندہ صفت تکفیری دھشتگرد ٹولے داعش نے اپنی بہیمانہ کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے شام کے پانچ جوانوں کو جاسوسی کے جرم میں ذبح کر دیا۔
دھشتگرد ٹولے داعش نے ان جوانوں پر الزام لگایا ہے کہ وہ احرام الشام گروہ کے لیے داعش کی جاسوسی کرتے تھے۔
داعشی دھشتگرد ان جوانوں کو بوریوں میں بند کر کے انہیں گاڑیوں کے پیچھے باندھ کر ایک بیابان میں گھسیٹ کر لے گئے جہاں ان کے سروں کو قلم کر دیا۔
واضح رہے کہ شام میں دھشتگردوں کو اب شدید شکست کا سامنا ہے اور انشاء اللہ بہت جلد ان کی نابودی کی خبر آئے گی۔






.............
242